شمالی وزیر ستان: تحصیل شوال میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک شخص مارٹر گولے کو آرے کی مدد سے کاٹ رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں قریب کھڑے 4 بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق
ہو گئے۔
دوسری جانب کوہاٹ میں صدہ کرم میں پولیٹیکل محرر کے گھرکے قریب دھماکے سے پولیٹیکل محرر خاتون اور بچے سمیت زخمی ہو گیا جب کہ پشاور میں بھی سرکی روڈ پر دھماکے سے 2افراد زخمی ہو گئے۔
573 total views, no views today
Comments


