سوات ، سوات میں ماحول کی آلودگی کوختم کرنے اور ٹریفک کے بے ہنگم رش کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے ایک بھرپور مہم تیزی سے شروع کررکھی ہے جس کے مثبت اثرات اور موثر نتائج آنا بھی شروع ہو گئے ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز مینگورہ میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) جاوید اختر اور ڈی پی او سوات سلیم مروت نے اس جاری ٹریفک مہم کا جائزہ لیتے ہوئے غیر قانونی اڈوں کا دورہ کیا اور انہیں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔اس موقع پر بریفنگ کے دوران حکام کو بتایا گیا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والی گاڑیوں باالخصوص ٹو سڑوک رکشوں کو بند کر دیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کرکے 312000روپے کے جرمانے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع بھی کروادئیے گئے ہیں جبکہ عوام کو بہتر سہولیات اور ٹریفک کی روانی کیلئے ماحول دوست فور سڑوک 2500نئے رکشوں کو چلانے کیلئے پرمٹ بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ان نئے رکشوں کے چلانے کے بعد ماحول کی آلودگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
786 total views, no views today


