بریکوٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی نے کہاہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔پارٹی کارکن رکنیت سازی میں بھر پور حصہ لیں کیونکہ رکینت سازی ہی پارٹی کو مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں کارکن صحیح قیادت کا انتخاب کرکے پارٹی کو مذ ید منظم کرنے میں کردار اد ا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔پہلے مرحلے میں رکنیت سازی ہے اب وقت آگیا ہے کہ کارکن جن میں خاص کریوتھ اور ائی ایس ایف بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ پارٹی میں اہم کردار نوجوانوں کا ہے ۔جنتی زیادہ رکنیت سازی ہوگی اتنی ہی زیادہ نظریاتی کارکن مضبوط ہو ں اور اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی کو ضلع کی سطح پر فعال کرکے ائندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی کے لئے راہ ہموار کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم مایوس نہیں ہیں اور انشاء اللہ انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی کارکن مضبوط حیثیت سے الیکشن میں چھائیں گے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رکنیت سازی پر زیادہ توجہ دیں کیونکہ انٹرا پارٹی الیکشن ہی وہ راستہ ہے جس سے کارکن صحیح قیادت کو سامنے لا کر پارٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے اور وہ کارکن جن کو نظرانداز کیا گیا ہے کو ان کا جائز حق مل سکتاہے۔
563 total views, no views today


