پشاور: سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں اور انسانی اسمگلروں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پشارو کے علاقے پشتہ خرہ میں سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کے قبضے سے پمفلٹس اوردیگرمواد بھی برآمد کیا گیا۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتارکر لیا، ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹس، ایئرٹکٹس، شناختی کارڈزاورغیرقانونی امیگریشن دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ گرفتارافراد کی شناخت فداحسین، محمد اسحاق، افتخارالحق اورعابدعلی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ایران، ترکی اوریونان کے راستے لوگوں کو یورپ بھجواتے تھے، ملزمان کے خلاف انسداد انسانی سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
338 total views, no views today


