اسلام آباد۔پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.8 جبکہ گہرائی 175 کلومیٹر تھی۔اور زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ڈی جی میٹ غلام رسول نے مزید بتایا کہ زمین کی پلیٹیں متحرک ہیں اس لئے مزید زلزلے بھی آنے کا خدشہ ہے اور کوئٹہ اور خاران میں آنے والے زلزلے سے سندھ کو زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔
714 total views, no views today
Comments


