مینگورہ،سوات ضلع بھر آٹھ ہزار سے زائد رکشوں کے خلاف انتظامیہ کی آپریشن کے خلاف آج رکشہ ڈرائیوروں کی جانب سے مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی،سوات ضلع بھر میں انتظامیہ کی جانب سے 8ہزار سے زائد رکشوں کے خاتمے کے خلاف آپریشن شروع کرر ہے ہیں۔جس کے خلاف آل سوات رکشہ ڈرائیور یونین سی بی اے رجسٹرڈ کی جانب سے انتظامیہ کی رکشوں کے خلاف آپریشن پر آج سوات ضلع بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔رکشہ یونین صدر ابراہیم خان خیل نے کہا ہے کہ آٹھ ہزار غریب بے بس رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف انتظامیہ کی آپریشن کا فیصلہ واپس لیں۔سوات میں انتظامیہ کی جانب سے رکشوں کے خلاف آپریشن آٹھ ہزار خاندانوں کے خلاف آپریشن ہے۔ آٹھ ہزار غریب خاندانوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈا کر نے کی کوشش سے انتظامیہ باز آجائے۔ اور آپریشن کا فیصلہ واپس لیں۔اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا ۔تو سوات میں حالات خراب کر نے کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سوات اسٹیٹ بن گیا ہے۔اس کی واضح ثبوت یہ ہے۔کہ انتظامیہ نے یونین کو اس فیصلے پر اعتماد میں بھی نہیں لیا ۔انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیورز پرا من طور پر اپنا احتجاج کریں ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میں اگر کسی نے حالات خراب کر نے کی کوشش کیا ۔تو اس کے رکشہ یونین ذمہ دار نہیں ہوگی۔انہوں نے رکشہ یونین کے طرف سے ایک بار پھر صوبائی حکومت سے اور عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹھ ہزار رکشہ ڈرائیوروں سے ایک وقت کی روٹی چھیننے پر ایکشن لیں ۔تا کہ غریب لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکیں۔
772 total views, no views today


