خوازہ خیلہ، حلال روزی کمانے کیلئے جائز کاروبار کرنا ہر شہری کا حق ہے عوام کو بحیثیت پاکستانی شہری لازم ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والوں کیساتھ معاونت کریں انسپکٹر تاجبر خان نے سال 2016 کے امد پر صوفی موٹرسائیکل بارگین میں ایک پروقار تقریب منعقد ہونے پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ جائز کاروبار کے زریعے حلال روزی کمائے ،انہوں نے کہا کہ اج کل موٹرسائیکلوں کے حادثات میں کافی حد تک کمی کا اصل وجہ احتیاطی تدابیر پر عمل کا نتیجہ ہے انہوں نے عوام سے اپیل کیا کہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل فرآہم نہ کرے قانون کی پاسداری کرنا اور دوسروں کو بھی ترغیب دینا ہم سب کا فرض ہے اس موقع پر صحافی حسین احمد،اور محمد معاذ طوفان نے بھی خطاب کیااور صوفی موٹرسائیکل بارگین کے مالک خیرالرحیم عرف (صوفی) اور نوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی سال کی اغاز کے خوشی پر صوفی نے ایک محب وطن ہونے کا ثبوت پیش کیا،
726 total views, no views today


