سوات ، ڈیڈک چےئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان ہائی سکول نمبر 3مینگورہ کے تعمیراتی کام پر اچانک معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ ٹھیکدار کے تعمیراتی کام میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر ڈیڈک چےئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ زمانے گیاجب عوامی رقم میں خرود بورد کیا جاتا تھا۔عوامی پیسہ اب عوام پر بلا کسی روکاوٹ استعمال کرنا وقت کا تقا ضا اور ہمارا منشورہے۔اس پر کسی قسم کا سمجھوتا کرناایمان کا حصہ نہیں ہے۔اور آیندہ بھی تعمیراتی کام میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر سخت سے سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ ڈیڈک چےئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان کے ہمراہ یونین کونسل کے تحصیل کونسلر شاہد علی اور دیگر منتخب کونسلران بھی ہمراہ تھے۔
596 total views, no views today


