کبل، تحصیل کبل کھانے میں زہریلی چیز کھا کر نوجوان لقمہ اجل بن گیا ،طبی امداد کے لئے ہسپتال پہچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا ،آبائی قبرستان میں سپرد خاک ،پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی، گذشتہ رات تحصیل کبل توتانوبانڈئی کے علاقہ شلٹر آباد سے تعلق رکھنے ولا 20سالہ نوجوان شاہدر علی ولد فرید کھانے میں زہریلی چیز کھا کر موت کے آغوش میں چلا گیا مرحوم کے والد نے پولیس کو بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ شاہدر علی نے رات کے کھانے میں ساگ،لسی اور چائے ایک ساتھ استعمال کی تھی جس کے بد پرہیزی سے شاید انکے بیٹے کی موت واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی پر کوئی دعویداری نہیں پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ادھر مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
644 total views, no views today


