مینگورہ، سوات کے علاقہ مدین کے رہائشی حال کراچی شہزاد نے کہاہے کہ کراچی میں بھتہ خور ان کے والد سے تیس لاکھ روپے مانگ رہے تھے مگرانکار پر بھتہ خوروں نے انہیں جان سے مارنے اور بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دیں اور چوبیس تاریخ ملزموں نے ہمارے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میری والدہ،چچا،چچازادبہن سمیت ہمارے چارافرادجاں بحق اور والد زخمی ہوگئے،
سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کافی عرصہ قبل یہاں سے کراچی منتقل ہوئے اوروہاں پر محلہ حقانی پٹھان کالونی میں رہائش اختیارکی ،کچھ عرصہ قبل ملزمان جن میں تاج یوسفزئی،محبوب،خالد ،صادق وغیرہ شامل ہیں نے ہمارے گھر میں فائرنگ کی اور بعدازاں قتل مقاتلوں کا الزام میرے والد نادرخان پر لگادیا حالانکہ اس واقع میں میراوالدنادرخان بھی زخمی ہوا ،انہوں نے کہاکہ میرے والد کراچی میں پراپرٹی کاکاروبار کرتے ہیں مگر ملزموں کے خوف سے اب ہم کراچی بھی نہیں جاسکتے جبکہ پولیس بھی ہمارے ساتھ تعاؤن نہیں کرتی،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے پولیس کو درخواستیں دیں مگر ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی،انہو ں نے کہاکہ ہمارے ساتھ بہت بڑ اظلم ہوا ہے مگر کہیں بھی انصاف نہیں مل رہاہے،انہوں نے حکومت اور پولیس حکام سے اپیل کی کہ وہ ملزموں کو گرفتار کرکے سزائیں دلائیں ۔
378 total views, no views today


