مینگورہ: دس روزہ خیبر پختونخواہ بیڈمنٹن ریجنل کیمپ کا آغاز بیڈمنٹن ہال مکانباغ سوات میں ہوگیا ہے، کیمپ کا انعقاد خیبر پختونخواہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور خیبر پختون خواہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے کیا،کیمپ میں ضلع بھر سے دس کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جب کہ انٹرنیشنل لیول ون کوچ کاشف نواز اور ذیشان کوچنگ دے رہے ہیں، پہلی روز کھلاڑیوں نے صبح نو بجے سے شام چار بجے کوچنگ ٹپس حاصل کیں، خیبر پختون خواہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی کاکا نے کہا کہ صوبہ بھر میں کوچنگ کیمپ کے انعقاد کیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں پہلا کیمپ بنوں میں منعقد کیا جاچکا ہے، کیمپ کا مقصد صوبہ بھر سے بین الاقوامی معیار کے بیڈمنٹن کے کھلاڑی بنانا ہیں، کیمپ 13 جنوری تک جاری رہے گا۔
576 total views, no views today
Comments


