مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاہے کہ مینگورہ میں رکشوں کیخلاف اپریشن غریب رکشہ ڈرائیوروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے ،اگر انتظامیہ ٹریفک مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو اس کیلئے ایک حکمت عملی وضع کرے اس سلسلے میں ہم تعاؤن کرنے کیلئے تیارہیں،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوات میں پہلے ہی سے بے روزگاری کا دوردورہ ہے رکشو ں کیخلاف اپریشن کرنے سے بے روزگاری مزید بڑھے گی اگر انتظامیہ کو کارروائی کرنی ہے تو ان لوگوں کیخلاف کرے جو غیر قانونی رکشے تیار کررہے ہیں غریب ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کرنا کسی بھی صورت مناسب نہیں،انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے، انہیں نہ کوئی روزگاردے رہاہے اور نہ ہی ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھارہاہے بلکہ الٹا ان کے مسائل میں اضافہ کیا جارہاہے،انہوں نے کہاکہ سوات میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ایک موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے اس سلسلے میں انتظامیہ ہمارے ساتھ مل بیٹھ کرلائحہ تیارکرسکتی ہے۔
608 total views, no views today


