مینگورہ, سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں سال نو کی پہلی بارش اور برفباری شروع ہوگی، بارش اور برفباری سے ڈویژن میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، لواری ٹاپ، کالام محوڈنڈ امد اتروڑ کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کی خوشخبری سنادی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں بارش اور برفباری جاری رہے گی، سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں کالام، مالم جبہ،مٹلتان، مھوڈنڈ، میاندم سمیت دیگر سیاحتی پہاڑی علاقوں میں برفباری شروع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے، کالام اور مالم جبہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کالام سے اوپر پہاڑی علاقوں کا زمینی رابطہ کااہم کیساتھ منقطع ہوگیاہے، اسی طرح مالم جبہ میں مسلسل برفباری کی وجہ سے کچھ علاقوں کا رابطہ بھی منقطع ہونے کی اطلاعات ارہی ہیں، حالیہ بارشوں کی وجہ سے ضلع بھر اور پورے ملاکنڈ ڈویژن میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے، دوسری طرف بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر میں ٹریفک مکمل سے کم رہی، اور کاروباری سرگرمیاں بھی نہ ہونے کی برابر تھی۔
466 total views, no views today


