مینگورہ،پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام مینگورہ میں ذوالفقارعلی بھٹوکی88ویں سالگرہ منائی گئی،پارٹی قائدین،پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن،پیپلزیوتھ آگنائزیشن کی بھرپوراندازمیں شرکت،شرکاء نے بھٹو کی زندگی اورخدمات پرروشنی ڈالی،برسی کے حوالے سے پارٹی راہنماء دوست محمدخان کے حجرہ میں منعقدہ تقریب سے خطا کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدرسلیم خان،پارٹی کے مرکزی راہنماء دوست محمدخان اور دیگر نے کہاکہ بھٹونے ملک وقوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا بھٹووہ لیڈر تھے جنہوں نے غریب عوام کو سیاست کے دھارے میں شامل کرکے انہیں اپنے حقوق حاصل کرنے کاموقع فراہم کیا جبکہ ساتھ ساتھ خودبھی عوامی حقوق کیلئے لڑتے رہیں اورہرموقع پر عوام کے حقوق کیلئے آوازبلندکی،مقررین نے کہاکہ بھٹو وزیر برائے امور کشمیر اور وزیر خارجہ بھی رہے جنہوں نے دسمبر 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی1970 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مغربی پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کی، دسمبر 1971میں جنرل یحیٰی خان نے پاکستان کی حکومت ذوالفقار علی بھٹو کو سونپ دی، وہ دسمبر 1971 سے اگست 1973 صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے اور 14 اگست 1973 کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم کا حلف اٹھایا،انہوں نے کہاکہ پی پی پی وفاق اورجمہوریت کی علامت ہے جبکہ موجوددہ صوبائی حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے ووٹ بٹورکر ذاتی مفادات کیلئے سرگرم عمل ہوگئی ،انہوں نے کہاکہ ہم بھٹو کے سپاہی ہیں اوران کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ،انہوں نے کہاکہ پی پی پی شہیدوں کی پارٹی ہے جس کے لیڈروں نے ہر دورمیں قوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں ،کارکنوں آگے بڑھ کر یہ عہد کریں کہ وہ اپنے قائدین کے ساتھ مل کر ذولفقارعلی بھٹواوربے نظیر بھٹوکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی منظم اور مستحکم قوت ہے جس کے کارکن اپنی قیادت میں متحداورمتفق ہیں اس لئے ہم آ ج یقین سے کہتے ہیں آنے والا دور پیپلزپارٹی اورعوام کی خوشحالی کا ہوگا جس میں عوام کے مسائل اورمشکلات حل ہونے سمیت انہیں زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات میسرہوں گی،اس موقع پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے سالگرہ کا کیک بھی کاٹاجبکہ تقریب سے تاج محمدخان،ظاہرشاہ خان،اختر حسین،افضل خان،عبدالسلام،سجادعلی شاہ،حاجی پروانت خان اور پی وائی ،پی ایس ایف اور پی پی پی کے دیگر قائدین اور راہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
634 total views, no views today


