خوازہ خیلہ، عوامی شکایات پر ضلعی ناظم کا بی ایچ یو فتح پور کا اچانک دورہ،دورے کے دوران انچارج بخت علی سے تفصیلی بات چیت ہوئی ضلعی ناظم کے پاس لوگوں نے ای پی ائی ٹکنیشن کے منفی روئیہ کے خلاف شکایات ، فتح پور اور مضافاتی علاقوں کے لوگوں نے بی ایچ یو فتح پور کے عملے کے خلاف ویلج ناظم اورکونسلروں کو شکایات کیا ،جس پر بلدیاتی نمائندوں نے عوامی شکایات کو ضلی ناظم محمدعلی شاہ،تحصیل ناظم عثمان علی،نائب ناظم شیراصغر خان،کو پوری طور پر اگاہ کردیا،جس کے نتیجے میں ناظم اعلیٰ سوات محمد علی شاہ نے ایکشن لیتے ہوئے بی ایچ یو فتح پور کا دورہ کرتے ہوئے عوامی شکایات کاازالہ کیا ،دورے کے دوران عوام نے شکایات کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں شین لاخار کے دو بچوں کو مہلک بیماری کے وجہ سے موت واقع ہوئی چونکہ یہ کام epi ٹکنیشن کا کام ہے ،اسکے علاوہ بیرون ممالک جانے کیلئے پولیوں سرٹیفکیٹ کے فراہمی کا بندبست کرنا،اور صحیح طریقے سے ڈیوٹی کرنا شکایات میں شامل تھے،ناظم اعلیٰ نے تمام شکایات دور کرنے کی یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروکار لاکر غریب عوام کو ان کا حق ملے گا اور غریب عوام کی دہلیز پر ہر قسم سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے، تمام بلدیاتی نمائندوں ،محمد ضیاء،اسرار خان،اور علاقے کے عوام نے ضلعی ناظم محمد علی شاہ،تحصیل ناظم عثمان علی خان،اور شیر اصغرخان کا شکریہ ادا کیا۔
634 total views, no views today


