مینگورہ، آٹھ ہزار رکشہ ڈرائیوروں کی دوروز پہیہ جام کامیاب ہڑتال رنگ لے آئی۔ انتظامیہ اور رکشہ یونین صدر ابراہیم خانخیل کے درمیان مذاکرات کامیاب۔ رکشہ صدر نے رکشوں کا پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ہزاروں رکشہ ڈرائیور ز ابراہیم خانخیل کی رہائش گاہ آمد۔ رکشہ صدر کو ہار پہنائے، اور انکے حق میں نعرہ بازی کی۔اور مینگورہ شہر میں رکشہ یونین صدر کو پرامن ریلی کی شکل میں ریلی نکالی۔
ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم خان،ڈی سی سوات محمو د اسلم وزیر ،آرٹی اے سیکرٹری،ڈی پی او سوات سلیم مروت ،اے سی اشفاق خان،ٹریفک ڈی ایس پی صدیق اکبر خان،تحصیل ناظم اکرام خان،تحصیل نائب ناظم حمید خان،رکشہ ڈرائیور یونین صدر ابراہیم خان خیل اور صحافیوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے رکشہ یونین صدر ابراہیم خانخیل کی جائز مطالبات سننے کے بعد فیصلہ کیاگیا۔کہ سوات میں تمام پرانے ،نئے رکشے ٹو سٹروک ،اور فور سٹروک ہوں چلے گے۔ڈی سی نے یونین رکشہ کے جائز مطالبات پر لبیک کہا اور ہدایت کی کہ یونین کے جائز مطالبات مانتے ہیں۔ رکشوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ انتظامیہ نے واپس لے لیا۔رکشہ صدر ابراہیم خانخیل نے کہا کہ سوات میں آٹھ ہزار کی قریب خاندان رکشہ چلانے سے رزق بچوں کے لئے کماتے ہے۔انتظامیہ پولیس رکشہ ڈرائیوروں سے تعاؤن کریں۔اور یونین بھی تعاؤن کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سوات میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف ہوں۔دو نمبر رکشوں کی حق میں نہیں ہوں۔انہوں نے ڈی سی سوات اور ایم پی اے فضل حکیم خان،اور دیگر افسران کا شکریہ اداکیا۔اور مشروط طور پر اپنا احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کیا۔آخر میں جلوس کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں رکشہ ڈرائیورز رکشہ صدر ابراہیم خانخیل کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔اور وہاں پر ان شکریہ اداد کیا اور ابراہیم خانخیل کے حق میں نعرہ بازی کی۔اس دوران ایم پی اے ڈیڈک چیئر مین نے بھی وہاں پر وعدہ کیا۔کہ جو فیصلہ یونین کے ساتھ ہوا ہے اس پر میں بھی آ کے سا تھ ہوں۔اور یونین کے تمام فیصلے حق تھے اور میں ہر وقت حق فیصلے کا ساتھ دونگا۔دوسرے جانب رکشہ کی پہیہ جام ہڑتال کے وجہ سے ہزاروں کی تعدادمیں بچے سکول دو روز نہ جاسکے۔جبکہ ہسپتالوں کو نرس ،سرکاری وغیر سرکاری افراد بھی بروقت اپنے ڈیوٹی کے لئے نہ پہنچ سکی۔جبکہ مینگورہ شہر میں دکانداروں کی کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ گیاتھا۔یونین رکشہ کی اعلان پر تحصیل بریکوٹ ،مٹہ،خوازہ خیلہ،مینگورہ شہر،کبل،چارباغ،مدین میں بھی رکشہ ڈرائیوروں نے پرامن احتجاج کیا۔
331 total views, no views today


