مینگورہ،محکمہ خوراک کا شہر میں مختلف دکانوں اورپاپڑکارخانوں پر چھاپے ،متعدد گران فروش دکانداروں اور پاپڑکاخانوں کو ناقص پاپڑ تیار کرنے جرمانہ جبکہ متعدد دکانوں سے اشیائے خوردنوش کے نمونے لیکر لیبارٹری بھیج دیئے۔گزشتہ روز فوڈ انسپکٹر ریاض احمد نے مینگورہ شہر میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف دکانداروں کو مہنگی اشیاء بیچنے پر بھاری جرمانہ کیاگیا
جبکہ متعدد پاپڑ کاخانوں کو ناقص پاپر تیار کرنے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ نمونے لیکر لیبارٹری بیھج دیئے۔اس موقع پر فوڈ انسپکٹر ریاض احمد کا کہنا تھا انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔عوام گران فروشو ں کی نشان دہی کرے ہم ان کے خلاف بھر پور کاروائی کرینگے۔
433 total views, no views today
Comments


