مینگورہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم خان نے بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے پر پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پارٹی کارکنوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ پروگرام میں شرکت کرکے کارکنوں وجیالوں نے اسے کامیابی سے ہمکنار کردیا جس کا کریڈٹ کارکنو ں کو جاتاہے،انہوں نے کہاکہ پانچ جنوری کو پارٹی کے مرکزی راہنماء دوست محمد خان کے حجرہ میں منعقدہ تقریب میں پی ایس ایف،پی وائی اواورپارٹی کارکنوں نے بھرپوراندازمیں شرکت کرکے اتحاد اور اتفاق کابے مثال مظاہرہ کیا ،انہوں نے کہاکہ اس روز کارکنوں کا جذبہ دیدنی تھا اورہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح اتفاق اوراتحاد کا مظاہرہ کریں گے اور آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنانے کیلئے کرداراداکریں گے۔
712 total views, no views today


