مینگورہ ، پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی خیبر پختونخوا ایم پی اے نادیہ شیر خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت عورتوں کو حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ، عورتوں پر تشدد اور کم عمری کی شادی روکنے کیلئے خیبر پختونخوا میں قانون سازی کریں گے ، ان خیالات اظہار انہوں نے دی اویکننگ کے زیراہتمام کم عمری کی شادی کے موضوع پر سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر دی اویکننگ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عرفان حسین بابک ، پروگرام افیسر ، سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ جبری اور کم عمری کی شادی کے روک تھام کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے جو بل تیار کیا گیا اسمیں بے تحاشہ خامیاں موجود ہیں اسلئے اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، ایم پی اے نادیہ شیر خان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھر پورآواز اٹھا ئیگی ، انہوں نے کہا عورتوں کو ان کے حقوق کے حوالے اگاہ کرنے کی ضرورت ہے ، سیمینار میں وکلاء ، صحافی اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
658 total views, no views today


