مینگورہ، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسیع نے کہاہے کہ نو جنوری کو مینگوہ میں سیرت البنی ﷺکانفرنس ہوگی جس کیلئے جماعت اسلامی نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہے اور جماعت کے قائدین نے کانفرنس کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لے کر ان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ہونے والی سیر ت النبیﷺ کانفرنس سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق سمیت دیگر مرکزی،صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر فضل سبحان ،حافظ اسراراحمد اوردیگر بھی موجود تھے،عبدالواسیع نے کہاکہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کی کثیرتعداد شرکت کریں گے تاہم اس میں عوام کو بھی شرکت کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ پروگرام میں بھرپور اندازمیں شرکت کریں،انہوں نے کہاکہ حضرت محمدﷺ کی زندگی اور تعلیمات ہماری لئے مشعل راہ ہیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہم دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ مرکزی امیر سراج الحق اپنے خطاب میں پاک چین راہداری منصوبہ پر بھی بات کریں گے اور عوام کو آگاہ کریں گے کہ مرکزی حکومت اس منصوبے کو متنازعہ بنارہی ہے حالانکہ اس منصوبے پر تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں متفق ہیں تاہم مرکزی حکومت اس منصوبے کا رخ یہاں سے پنجاب کی طرف موڑ نے پر تلی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں آٹھ جنوری کو پشار میں جماعت اسلامی کا دھرنا ہوگا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
315 total views, no views today


