راولپنڈی: پاک فوج کے پروموشنل بورڈ نے 27 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹر میں پروموشنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 27 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق جن افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی
ان میں بریگیڈئیر محمد عارف، بریگیڈئیر محمد ظفراقبال، بریگیڈئیرعلی عامراعوان، بریگیڈئیر آصف غفور، بریگیڈئیر محمد علی، بریگیڈئیرا ظہرراشد، بریگیڈئیر سعید اختر، بریگیڈئیرندیم احمد انجم، بریگیڈئیرخالد جاوید، بریگیڈئیرخالدضیا، بریگیڈئیر امجد علی خان، بریگیڈئیر عابد لطیف خان، بریگیڈئیرمحمد سعید، بریگیڈئیراخترنواز، بریگیڈئیرسردارحسن اظہرحیات، بریگیڈئیرمحمد رضاجلیل، بریگیڈئیرثاقب محمود ملک، بریگیڈئیرمحمد امتیازخان اور بریگیڈئیرعامرندیم شامل ہیں۔ میجرجنرل کے عہدے پر تقری پانے والوں میں میڈیکل کورکے 8 بریگیڈئیربھی شامل ہیں جن میں بریگیڈئیرسہیل عزیز، بریگیڈئیراسلم خان، بریگیڈئیروسیم احمد، بریگیڈئیر طارق حسین، بریگیڈئیر خاوررحمان، بریگیڈئیر صفدرعباس، بریگیڈئیرسلیم احمد خان اوربریگیڈئیرعمار رضا شامل ہیں۔
436 total views, no views today


