مینگورہ، ضلع کونسل سوات کا سال 2015-16 کیلئے 52کروڑ 69 لاکھ سے زائد کا ترقیاتی بجٹ متفقہ طور پر منظور ، ضلع کونسل سوات کا اجلاس گذشتہ روز ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں ضلع نائب ناظم سپیکر عبدالجبار خان نے بجٹ پر بحث کیلئے تمام ممبران کو درخواست کی ، اجلاس میں ضلع کو نسلرز نے بھر پور شرکت کی ،
خواتین اراکین ، اقلیتی ممبران اور اپوزیشن ممبران کے تحفظات دور ہونے کے بعد بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ، ڈسٹرکٹ کونسلرز نثار احمد خان ، عاصم خان ، حسن زیب ، شوکت علی ، رشید عالم ، فضل معبود ، نثار خان ، ثناء اللہ فاروقی ، بلدیوکمار ، فضل ربی ، شاہ ولی خان ،ناہید بیگم ، نسیم اختر ، ڈاکٹر بخت ناز ، نیاز محمد ، جہانگیر خان ، عبدالمالک ، سید افضل شاہ ، ابن امین خان ، جانان ، رفیق الرحمان ، رادی شام اور دیگر نے خطاب کیا ، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان ، سپر نٹنڈنٹ سمیع الحق ، اے سی بابوزئی اشفاق خان اور دیگر محکموں کے حکام نے بھر پور شرکت کی ، ضلع ناظم نے بجٹ منظوری پر تمام کونسل کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ تمام تر فنڈز تمام اراکین کی مشاورت سے خرچ کی جائیگی ، اور اس میں کسی کوبھی سیاست نہیں کرنے دیں گے ، ضلع کونسل سوات کا بجٹ جس میں محکمہ تعلیم کیلئے 105.382 ملین ، روڈز کیلئے 105.382 ملین روپے ، صحت کے شعبے کیلئے 52.691 ملین روپے ، ڈرنکنگ واٹر سپلائی اور صفائی کی مد میں 52.691 ملین روپے ، زراعت کیلئے 26.346 ملین روپے ، خواتین کی ترقی کیلئے 26.346 ملین روپے ، یوتھ اور نوجوان کے امور کیلئے 26.346 ملین روپے ، ضلعی حکومت کی خوابدید 131.728 ملین روپے رکھے گئے ، جس پر تمام اراکین نے تفصیل سے بحث کے بعد بجٹ کو سال 2015-16 کیلئے متفقہ طور پر منظور کیا ۔
367 total views, no views today


