سوات، پختونخوا کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیکٹا) جہانزیب کالج نے صوبائی حکومت کی جانب سے کالجوں کی خودمختاری اور بورڈآف گورننس کے قیام کے فیصلے کو مستردکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت پہلے 70کالجوں میں پرنسپل کی خالی نشستوں کو پر اور ہائر ایجوکیشن کے وزیر اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی تعینات کریں ،پیکٹا کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت پروفیسر حمید اقبال منعقد ہوا جس میں نائب صدر پروفیسر نذیر احمد ،جنرل سیکرٹری پروفیسر سلیمان اورکابینہ سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی ،پیکٹا نے صوبائی حکومت کی جانب سے کالجوں میں مفت تعلیم ختم کرکے طلباء وطالبات سے بھاری فیسیں وصول کرنے کے فیصلے کو ظالمانہ قراردیا اور کہا کہ مفت تعلیم اور مفت صحت کی سہولیات ریاست کی ذمے داری ہوتی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ خیبر پختونخوا میں کالجوں کو خودمختار بنانے کی آڑ میں مفت تعلیم ختم کرکے طلباوطالبات سے بھاری فیسیں وصول کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ کالجز زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں اور طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں لیکن حکومت الٹا مفت تعلیمی سہولت بھی چھین رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے صوبے کے 70کالجوں میں پرنسپل کی خالی نشستوں کو پرکرنا چاہیے اور ساتھ ہی کئی مہینوں نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی سیٹ پر تعیناتی کرلینی چاہیے جبکہ ہائر ایجوکیشن کے وزیر کو بھی مقررکرلینا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت نے ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
776 total views, no views today


