سوات، ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیتیں عوام کی بھر پور اعتماد کا اظہار ہے ہم نئے شامل ہونیوالوں کومایوس نہیں کرینگے علاقہ میں ترقیاتی کام کارکنوں کی مشاورت سے مکمل کرینگے کوترو میرہ کیلئے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے جلد واٹر سپلائی سکیم پر کام کا آغاز کرینگے ہماری صوبائی حکومت دور دراز پسماندہ علاقوں کی ترقی پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ آباد میں ویلج ناظم اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء اقبال رحمن او ربلڈنگ پینٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر امجد خان اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل کونسلر زاہد خان عرف باز خان ، اقبال محمود خان، رشید اقبال، حیات خان نے ایم پی اے فضل حکیم خان کے ہمراہ نئے شامل ہونیوالوں کو ٹوپیاں پہنا کر انہیں مبارکباد دی فضل حکیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں گلی کوچوں کی پختگی حاجی بابا تاکلیل روڈ کی پختگی کیلئے جلد ٹینڈر ہوں گے اور کام کا آغاز کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ گلی کوچوں کے مسائل بروقت حل کرینگے انہوں نے ویلج ناظم اقبال رحمن کو یقین دہانی کرائی کہ ان کومایوس نہیں کیا جائیگا بلکہ ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا شمولیتی تقریب میں پی ٹی آئی کارکنوں اور عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
869 total views, no views today


