کوئٹہ: ملتانی محلہ میں مسجد کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ کوئٹہ کے ملتانی محلہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے مسجد کے باہرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار واجد اورمشتاق زخمی ہوگئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے اہلکار واجد اور مشتاق نماز جمعہ کے موقع پرمسجد کے باہر ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ فائرنگ کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
387 total views, no views today
Comments


