سوات میں پاک آرمی کی ٹریفک پولیس کے ہمراہ مینگورہ شہر کے مختلف چوکوں میں نظم وضبط برقرار رکھنے کیلئے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ۔ سوات میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو قابو کرنے میں پاک فوج پولیس کے شانہ بشانہ ہے ۔ پاک فوج سوات کے شہرمینگورہ میں ٹریفک حادثات ، ٹریفک جام اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کے ہمراہ سخت قانونی کاروائی کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔ پاک آرمی کے نوجوان گلشن چوک ، نشاط چوک ، حاجی بابا چوک ، جنرل بس سٹیڈ ، نواکلے چوک ، سہراب چوک ، قمبر بائی پاس اور مختلف سی این جی پمپ پر ٹر یفک کو کنٹرول کرنے میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ پاک فوج کے اس آگاہی پروگرام سے سوات میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل میں خاصی بہتری آئے گی اور ٹریفک کے مسائل پر کافی حد تک قابوپا لیا جائے گا، عوام کو چاہیے کہ وہ اس آگاہی پروگرام کی اہمیت کوسمجھتے ہوئے آرمی اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔
722 total views, no views today


