مینگورہ ، کانجوٹاؤن شپ میں تحریک انصاف سوات کے رہنما حاجی محمدرحمان کی طرف سے ضلعی ومقامی انتظامیہ پولیس کے حکام واہلکاروں کو ان کی بہترکارکردگی پرایوارڈ سے نوازا دیا گیا ، تقریب میں ایم این اے مراد سعید ،ڈی سی محمد اسلم وزیر ،ڈی پی او سلیم مروت، ایم پی اے فضل حکیم ،محب اللہ خان ، عزیز اللہ گران ، محمد رحمان، سعید خان اور دیگر شریک تھے ۔اس موقع پر مرادسعید، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ خان، ڈیڈک سوات کے چیئرمین فضل حکیم اورعزیزاللہ گران خان نے بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنے اورخصوصاً زلزلہ کے بعد متاثرین کو بروقت امداد اورریلیف فراہم کرنے اور ان کی دادرسی کرنے پر ڈپٹی کمشنر سوات محموداسلم وزیر، ڈی پی او سوات سلیم خان مروت ، ڈی ایس پی حسین باچہ، ڈی ایس پی صدیق اکبر ، ڈی ایس ایف مذکرشاہ خان ، اے ایس آئی امجد غفور، ڈی ایس پی سوات کے انچارج فضل علی ، سپیشل برانچ کے زبیرخان ڈی ایچ او ڈاکٹرسیدعلی خان، ایم ایس سیدوہسپتال تحصیلدار بابوزئی، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اشفاق خان یوتھ ونگ کے رہنما ڈاکٹر حضرت علی کے علاوہ دیگر پولیس، سرکاری حکام اوراہلکاروں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے اوران کی کارکردگی کو سراہاگیا۔
630 total views, no views today


