مینگورہ، سوات میں کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ کی کاررائی ، پولیس کو مطلوب دہشتگرد گرفتار ، ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب شدت پسند محمد اسحاق ولد فقیر محمد سکنہ : کالام حال قمبر کو گرفتار کرلیا مطلوب شدت پسند کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں دہشتگردی کے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج تھے ذرائع کے مطابق یہ مقدمات 2008میں دہشتگردی کے دوران درج کئے گئے تھے جن میں سے سوئی گیس کے پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑانے سمیت دیگر دہشتگردی کی کارروائیاں شامل ہیں ، سی ٹی ڈی نے مطلوب شدت پسند کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا
610 total views, no views today
Comments


