بریکوٹ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤ سنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی تعلیم عام کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1گورتئی مرمت کے لئے 14لاکھ روپے منظور کئے جبکہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گورتئی کو مڈل کا درجہ دیا جائے گا۔کسی بھی ملک وقو م تعلیم کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتے ہیں۔
صوبائی حکومت پالیسی کے مطابق تعلیم کو عام کرنے اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے خطر خواہ اقدامات اٹھارہ رہے ہیں۔یہی وجہ سے غیر سرکاری انٹر نیشنل تنظیم الف اعلان کے سروے کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ میں پی کے 82تعلیم اداروں اپ گریڈیشن ،مرمتی کام اور سکولوں میں طلباء کے زیادہ تعداد میں داخلوں میں گریڈAہے ۔جو پورے پی کے 82کے عوام کے لئے ایک اعزاز ہے۔گاؤں گورتئی کے لئے ایک ٹرانسفارمر 50کے وی جبکہ ایل ٹی کھمبے کو فراہم کردئیے گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2گورتئی میں مرمتی کام کے افتتاحی تقریب سے کیا۔اس مووقع پر سکول ہیڈماسٹر شیر بہادر خان،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و ضلعی کونسلر سید باچہ حسین ،ضلعی کونسلر اصغر خان، گاؤں گورتئی سابق صدر داؤد خان،ویلیج کونسلر بریکوٹ شرقی حسین خان ،یوتھ کونسلر عباس خان ،محمد ظاہر خان ،ذاکر محمدکے علاوہ پارٹی کارکن اور اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2گورتئی کی تعمیر اتی کام سہراتے ہوئے کہا کہ سکول ہیڈماسٹر کے خصوصی دلچسپی اور نگرانی میں معیاری مرمتی کام پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کا دور گذر چکا ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں جہاں بھی غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے پر فوری طور پر اطلاع دیں کیونکہ ماضی میں ایم پی ایز اور ایم این ایزکا ترقیاتی منصوبوں میں باقاعدہ کمیشن مقرر تھالیکن پاکستان تحریک انصاف نے روایتی سیاست کو ختم کر کے ایم پی اے اور ایم این اے عوام کے مابین میں بٹھا کر عوام کو درپیش مسائل رو برو سنتے اور ا ن کے حل کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
370 total views, no views today


