مینگورہ،یونین کونسل رنگ محلہ ون کے چیئر مین کونسلر،یوتھ اور مزدور کسان کے سیٹ پر دوبارہ الیکشن 23جنوری 2016کو منعقد ہوگی ۔انتخابی عمل قریب تر آتی ہی امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کردی ،گذشتہ دنوں اس سلسلے میں یونین کونسل رنگ محلہ کے محلہ باچا صاحب چم میں علاقہ عمائدین حاجی حبیب گل ،سپین خان ،قاسم کاکا اور دیگر نے چیئر مین ویلج کونسلر کے لئے طاہر شاہ ،یوتھ کے لئے عنایت الرحمان اور مزدور کسان کے لئے عزیز اللہ کو متفقہ طورپر امیدوارنامز د کرکے تینوں نشستوں پرکامیابی حاصل کرنے کے لئے اہلیان علاقہ پر زور دیا کہ تینوں امیدواروں کا تعلق ایک ہی محلے سے ہیں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کے لئے کوشش کریں ۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے محلہ باچا صاحب چم میں گلیوں کے خستہ حالی ،نالیوں کی بندش اور پانی کی شدید قلت پر قابو پانے کے لئے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرینگے تاکہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر سکیں ۔ادھر یونین کونسل رنگ محلہ ون میں دیگر امیدواروں نے بھی 23جنوری کو منعقدہ ہونے والے انتخابات کے لئے اپنے مہم تیز کردی ہے اورکامیابی کے لئے پر امیدنظر آرہی ہے ۔۔۔۔
692 total views, no views today


