سوات ،سوات میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے لئے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائی ، خواتین یونی ورسٹی اور دیگرمسائل کے حل کے لئے جدوجہدجاری رہیگی عائشہ سید، سوات سے قومی اسمبلی کے ممبر عائشہ سید نے کہاکہ انہوں نے سیدو شریف اور دیگر علاقوں کے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا مسلہ قومی اسمبلی کے فلور پر بار بار بلندکیا اور آج اللہ کے کرم سے علاقے میں سوئی گیس کی لودشیڈنگ ختم ہوچکی ہے ۔ جس سے گھریلوں خواتین کو سب سے زیادہ سہولت مل چکی ہے انہوں نے کہاکہ خواتین کے سہولیات کے لئے بڑے پیمانے پر کام ہورہاہے جن میں ان کو طبی سہولیات دینا، خواتین یونی ورسٹی کے لئے وفاق بجٹ کا مطالبہ شامل ہے جس سے یونی ورسٹی قائم کی جائیگی انہوں نے مزید کہاکہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہے مگر ان کوعلاقے کے رویات کے مطابق مواقع اور سہولیات دینے ہیں تو یہ خواتین ہرمیدان پاکستا ن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی کو اپنے بہنوں کے خدمت کے لئے وقف کررکھی ہے اور علاقے کے تمام مسائل پر ان کی گہری نظرہے ان سب مسائل کے حل کے لئے وہ اپناجدوجہدجاری رکھی گی۔
716 total views, no views today


