بریکوٹ ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے زیر اہتمام گرڈ اسیٹشن کے سست روی پر آل پارٹیز کانفرنس میں تمام پارٹیوں کے قائدین اور بلدیاتی نمائندوں نے سخت آفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گرڈ اسٹیشن تحصیل بریکوٹ پر جلد از جلد کام شروع کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔بصورت دیگرتحصیل بریکوٹ کے تما م سیاسی پارٹیوں سمیت عوام کا سیلاب سڑکوں پر نکل آئیں گی جس کی ساری ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔۔محکمہ واپڈا مزید ٹال مٹول کے بجائے عملی اقدامات کرکے بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کا مسلۂ فوری طور پر حل کیا جائے اورساتھ ہی شموزئی فیڈر پر ادھورا کام شروع کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان،تاج محمد،عجب خان،فضل اکبر خان ،فضل منان خان ،فضل ودود باچا،عبدالوارث خان،محمد ظاہر ،تحصیل ناظم گوہر ایوب خان،انجینئر شرافت علی ،حید ر علی ،سلطان روم باچا،نثار الملک ،ضلعی کونسلر عجب خان ،شہزاد خان،عدالت خان لالاجی و دیگر نے بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کے سست روی کے خلاف منعقد ال پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کئی سال قبل بریکوٹ گرڈ اسٹیشن منظور ہوا تھا اور واپڈا کو فنڈز بھی فراہم کردئیے گئے تھے محکمہ واپڈ انے گرڈ اسٹیشن پر کھچوے کی رفتار پر شروع کرکے عوام قصداً عمداً ایک عذاب میں مبتلا کردیاہے ۔مقررین نے کہاکہ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کا مسلۂ صرف تحصیل بریکوٹ کا نہیں بلکہ آدھے سوات کا ہے ۔اگر موسم گرما سے پہلے گرڈ اسٹیشن کومکمل نہیں کیا گیا تو تحصیل بریکوٹ میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر ے گاجس کے باعث تحصیل بریکوٹ کے شعبہ زراعت،کاروبار اور معمولات زندگی تباہی کے جانب گامزن ہوگی ۔بعد میں وفد کی شکل میں وزیر اوعظم کے مشیر امیر مقام سے ان کے رہائش گاہ میں ملاقات کی ملاقات کے دوران وفد نے بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کا مسلۂ پر تفصیلی بریفیگ دی جس پر انجینئر امیرمقام نے وفد کو یقین دھانی کراتے ہوئے چیف پیسکو سے رابطہ کیا جس کی یقین دھانی پر عملی کام شروع ہوجائے گا۔جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
786 total views, no views today


