کبل، کبل چوک میں کالاکلے تا شا ہ ڈھیرئی سڑک پر کام شروع نہ کرنے اور تحصیل کبل میں بجلی کے نا روا لوڈشیڈنگ کے خلاف حیدر علی خان ، اسلم خان ، عطا اللہ ، احسان اللہ ، شیر محمد خان ، پیر محمد خان ، خان گل ، اعظم خان ، سردار الملک اور دیگر کے قیا دت میں مظاہرہ منتخب ایم پی اے ڈاکٹر امجد کالاکلے تا شاہ ڈھیرئی سڑک پر کام شروع کرانے کے لئے فوری اقدامات کریں ورنہ شدید احتجاج پر مجبور ہونگے مظاہرین نے کہا کہ کا لا کلے تا شا ہ ڈھیرئی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے جس پر آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے سڑک کے تعمیر کرنے کیلئے فنڈ منظور ہو چکے ہیں لیکن تا حال کام کا آغاز نہ ہو نا افسوس نا ک ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل میں واپڈا والوں نے اپنے من مانی شروع کر رکھی ہے اور بلا جواز تحصیل کبل کو گھنٹوں گھنٹوں بجلی کے سپلائی بند کر دیتے ہیں اگر کا لا کلے تا شا ہ ڈھیرئی روڈ اور غیر قانونی بجلی بند ش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو دوبارہ سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کرینگے۔
744 total views, no views today


