کبل، تحصیل کبل ویلج نا ظمین و کو نسلر اپنے اور عوامی حقوق حا صل کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے کبل میں تحصیل نا ظم آفس کے سامنے مظاہر کبل چوک تک مارچ مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل کبل ویلج نا ظمین کے صدر مصبا ح الدین ، ویلج نا ظم عبد السلام ہزارہ ، ویلج نا ظم شو کت علی تخمہ، محمد حسین یا یا ، فتح اللہ خان، اسد خان اور دیگر نے کہا کہ صو بائی حکومت نے 2013ایکٹ کے تحت جو قانون بنا یا ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے ADبلدیات ہم پر اپنے فیصلے مسلط کر رہے ہیں جو کسی صورت قابل برداشت نہیں صوبائی حکومت کے دعوے صرف نعروں تک محدود ہے اختیا رات کو نچلی سطح منتقلی کا وعدہ پورا کیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ وسیع کرینگے ٹھیکداری نظام نا منظوراس کے وجہ سے کرپشن کا بے تحا شہ استعمال ہو تا ہے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے ترقیاتی فنڈ استعمال کیا جائے مظاہرین نے تحصیل نا ظم رحمت علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ تحصیل نا ظم نے با دشاہت کا رویہ اختیار کر کے ہمارے مسائل سننے کے بجائے ہمیں بار بار باہر جانے کے کہنے کے شدید مزمت کر تے ہیں تحصیل نا ظم اور ٹی ایم اے نے محکمہ تعلیم کے عمارت پر قبضہ کر رکھا ہے لہٰذا TMAآفس اور تحصیل نا ظم آفس کو فوری طور پر خا لی کر کے محکمہ تعلیم کو دی جائے اس موقع پر کچھ قرار داد ی پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ٹھیکداری نظام نا منظور ہے 2013ایکٹ پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کیا جائے لوکل باڈی کو اختیارات دیا جائے صوبائی حکومت اختیارات کو نچلی سطح منتقلی کا وعدہ پورا کیا جائے محکمہ تعلیم کے عمارت پر ٹی ایم اے کبل نے قبضہ کر رکھا ہے لہٰذا فوری طور پر خالی کر کے محکمہ تعلیم کو دیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی نا ظم نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ایک ما ہ کے اندر تحفظات دور کرینگے لیکن اب تک کوئی جواب نہیں ملا تحصیل کبل ویلج نا ظمین و کونسلران میں کوئی اختلا فا ت نہیں ہم اپنے اور عوام کے حقوق کے لئے متحد ہے ہم قانون اور آئین سے با لا تر کسی کے فیصلوں کو برداشت نہیں کرینگے اور اگر ہمارے تحفظات دور نہ کی گئی تو شدید احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے شدید مظاہریں کرینگے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
560 total views, no views today


