بریکوٹ ، بریکوٹ سکول کے 80 خاندانوں اور رسپنکئی زیارت کے 30 خاندانوں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹرامجد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بریکوٹ سکول محلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خادم محمد خان کی زیر صدارت ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹرامجد تھے، شمولیتی تقریب میں بریکوٹ سکول محلے کے 80 خاندانوں اور سپنکئی زیارت کے 30 خاندان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، اس موقع پر سپنکئی زیارت کے میاں زیور شاہ ، شیرداد ، اور عباس نے نے کہا کہ ڈاکٹر امجد کے کارکردگی سے متاثر ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ، کیونکہ ڈاکٹر امجد علاقے کے تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے، اور عوام کی بلاتفریق خدمت کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، اور انشااللہ پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط کر نے کیلئے تمام تر توانائیاں پروئے کا ر لا ئیں گے، اس موقع پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد نے تمام شمولیت کر نے والوں کو مبارکباد دی ، اور کہا کہ ، انشااللہ پاکستان تحریک انصاف میں واحد پارٹی کو غریب اور مظلوم کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے، انشااللہ آپ کو مایوس نہیں کر یں گے،
636 total views, no views today


