بریکوٹ ، وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ علاقے کے تعمیر وترقی کا تہیہ کر رکھا ہے، یونین کونسل بریکوٹ میں 17 کرڑو روپے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں میں خرچ کر چکے ہیں ، جس میں زیادہ تر منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں ، جبکہ کئی منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، جو ریکارڈ پر موجود ہیں تمام لوگوں کو کھلی عام چیلنج ہے اگر کسی نے ایک روپے کر پشن یا کمیشن ثابت کیا ، تو استعفیٰ دے دوں گا، ، کھوکھلے اور خالی نعروں کے بجائے عملی اقداما ت پر یقین ر کھتے ہیں ، عمران خان پاکستان تحریک انصاف سے ایک فلاحی ادرہ بنانے میں مصروف عمل ہے، عمران خان نے صوبہ خیبر پختوں خواہ میں 4 ارب خطیر رقم سے شوکت خانم ہسپتال تعمیر کر کے اس صوبے کے عوام پر ایک بہت بڑا احسان کیا، جبکہ ان مقابلے میں دوسری سیاسی لیڈروں نے پشاور میں نئی سنیما گھروں کو تعمیر کر کے اپنے بنک بیلنس بنانے مصروف ہیں ، عمران خان اور دوسری سیاسی پارٹی لیڈر میں فرق صرف یہی ہے کہ وہ اپنے جیب بھرنے اور عمران خان قوم کو سستا انصاف ، میرٹ ، کرپشن کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ماضی میں ممبران اسمبلی نے عوام سے مختلف نعروں حلیوں بہانوں سے ووٹ لے کر اسلام آباد اور پشاور کے روشنیوں میں گم ہو جا تے ، لیکن آج تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی ہر ہفتے میں اپنے حلقے میں عوام کے مابین موجود رہتا ہے، تاریخ میں پہلے بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بریکوٹ سکول محلہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، شمولیتی تقریب میں سکول محلہ کے فلاحی تنظم کے صدر مصباح الدین خان، جنرل سکر ٹری نعیم خان ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خادم محمد خان، جاوید خان آثر ،سلطان روم باچا، شاہ گل ماما ، شیر ماما ، ودیگر نے بھی تفصیلی تقاریر کیں ،اس موقع پر ضلعی کونسلر سید باچا حسین ، ضلعی اقلیتی کونسلر بلدیو کمار ، سابق ڈی جی زراعت خیبر پختوں خواہ محمد رحیم خان، حسین خان، عبدالجلال خان ، سابق امیدوار ضلعی کونسلر سجاد خان، اکبر حسین باچا ، ذاکر حسین باچا ۔ جنرل کونسلر سمیر پراچہ ، و دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنان کثر تعدا د میں موجود تھے۔ سکول محلے کے مکنوں نے ڈاکٹر امجد کو شاندار میں الفاظ میں خراج تحسین پیش کر دیا ، کہا کہ ڈاکٹر امجد نے یہاں کے کافی مسائل کرنے میں ذاتی دلچسپی لے کر مکمل کئے، جبکہ کئی مسائل اب بھی موجودہیں ، جس کو حل کرنے ضرورت ہے، جس پر ڈاکٹر امجد علی اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ یونین کونسل بریکوٹ میں ریکارڈ فنڈ 17 کروڑ روپے خرچ کر چکے ہیں ، جو ریکارڈ پر موجود ہیں ، بریکوٹ گراونڈ پر ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے خطیر رقم سے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، بریکوٹ گرلز ڈگری کالج مرمت کیلئے 70 لاکھ روپے۔ بریکوٹ تبلغی مرکز کے مقام پر حفاظتی پشتہ 2 کروڑ روپے اس علاوہ بریکوٹ گلی کوچوں پختگی کیلئے دو کروڑ 30 روپے، اس ساتھ یونین کونسل بریکوٹ کے علاقہ دیلولگے مین راستے کیلئے ایک کروڑ، شگہ محلہ گلی کوچوں کیلئے 50 لاکھ روپے، محلہ تحصیل کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے خطیر رقم سے ٹیوب ویل پر جلد کام شروع ہو جا ئیں گے، اس علاوہ بجلی کی مد میں یونین کونسل بریکوٹ کے مختلف محلوں کیلئے 16 نیا بجلی ٹرانسفارمرز اور ساتھ ہی 45 LT, کھمبے فراہم کر چکے ہیں ، بریکوٹ بازار نکاسی آب ، نالیوں کیلئے 24 لاکھ روپے بازار سٹریٹ لائٹس درستگی کیلئے دو لاکھ روپے، ٹی ایم اے بریکوٹ گاڑیوں چھپرا کیلئے دو لاکھ روپے، دے چکے ہیں ، اس علاوہ پارڑئی اور گورتئی گلی کوچوں پختگی کیلئے 80 کروڑ روپے گورتئی حفاظتی پشتہ کیلئے 60 روپے فراہم کر دیئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے ایک انٹر نیشنل غیر سر کاری تنظم الف اعلان جو میں جانتا تک نہیں ، نے ایجوکیشن کی مد میں ایک سروے کیا ہے، جس کی ریکارڈ بھی موجود ہے،پورے صوبے میں PK 82 تعلیمی اداروں کی اپ گر یڈیشن ، مرمت ، اور طلبہ کے داخلے سر فہر ست ہے، اور A گر یڈ پوزیشن حاصل کر چکا ہوں ، جو میرا نہیں پورا PK82 کے غیور عوام کا اعزاز ہے، کیونکہ وزیر تعلیم اور وزیر اعلی ٰکے حلقے گریڈ B میں ہیں ، بریکوٹ ہسپتال میں اس وقت 13 میل اورفی میل ڈاکٹرز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، اور ااج بریکوٹ ہسپتال کا ماہانہ او پی ڈی 13000 سے تجاویز کر گیا ہے، اور وزیر صحت نے اپنے دور میں بہتر کار کردگی ، صفائی پر تعادفی سر ٹیفکٹ بھی دیا ہے، انہوں نے کہا کہ انشااللہ ائندہ دو سالوں میں تمام مسائل پر قابو پا نے کی بھر پور کوشش کر وں گا، تا کہ ائندہ کیلئے گلی کوچوں کے نام پر سیاست کا مکمل خاتمہ ہو جا ئے،
638 total views, no views today


