مینگورہ، مینگورہ شہر سمیت سوات بھرمیں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ، لوگ گھروں تک محدود ہو گئے، بازار میں ٹریفک معمول سے کم رہا، مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں میں منگل کی صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا، بارش کے باعث میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث لوگ گھروں اور دکانوں تک محدود ہوگئے ہیں،
بازاروں میں بھی ٹریفک معمول سے کم رہا، کالام،مالم جبہ،میاندم اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،بالائی علاقوں سے زیادہ تر لوگوں نے میدانی علاقوں میں نقل مکانی بھی شروع کردی ہے۔تاہم محکمہ ۔موسمیات کیمطابق کل سوات کے بیشتر حصوں میں مطلعہ صاف رہیں گا
285 total views, no views today


