سوات،قومی وطن پارٹی نے سوات میں بجلی اورگیس کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ،اس حوالے سے قومی وطن پارٹی کے راہنما وسابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ مرکزی وصوبائی حکومت سے عوام کی وابستہ امیدیں دم توڑچکی ہیں،انہوں نے کہاکہ اس وقت سوات میں بجلی اورگیس کی ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
جس کی وجہ سے عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے نمائندوں کا کام صرف غیرضرور ی دورے اورفوٹوسیشن تک محدودرہ گیا انہیں عوام کی پریشانیوں اورمشکلات کا ذرہ بھر احساس نہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے الیکشن مہم کے دوران عوام کو بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ دلانے کے متعددوعدے کئے مگر اقتدارملنے کے بعد سب کچھ بھول کر وعیش وعشرت میں مصروف ہوگئے،انہوں نے کہاکہ اس ظلم کے خلاف قومی وطن پارٹی تاجربرادری کا بھرپورساتھ دے گی اوراگر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینا پڑے تو قومی وطن پارٹی کے کارکن سب سے آگے ہوں گے۔
533 total views, no views today


