سوات ،ایس پی اپر سوات اکبر علی خان کے زیر صدار ت مختلف سیاسی پارٹیوں کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں 23جنوری کو7 جگہ بنڑ ،نویکلے،رنگ محلہ،گمبت میرہ،قمبر،کوکارئی اور ملم جبہ میں الیکشن کو پر امن کرنے کی بات ہوئی ،سیکیورٹی صورتحال پر بھی ایس پی اپر سوات اکبر علی خان نے سیاسی قائدین کواگاہ کیا ،ایس پی اپر سوات اکبر علی خان نے کہا کہ پولیس کا تعاؤن بھی عوام کیساتھ پہلے سے ہے اور مزید بھی جاری رہیگا،الیکشن کو ہر صورت میں پرامن بنائینگے، اس موقع پر سیاسی قائدین نے متفقہ فیصلہ کیا کہ الیکشن کو پر امن بنا نا ہمارا مشن ہے،شور شرابہ اور کارکنان کو بھی پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی، پولیس کیساتھ ہر قسم تعاؤن بھی کرینگے ، اجلاس میں ضلعی ناظم سوات محمد علی شاہ باچا،تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خا ن ،پولیس آفیسرز، ضلعی،تحصیل کونسلران بھی موجود تھے۔
724 total views, no views today


