سوات، ماروی میمن کاآمد سوات کے خواتین کے لئے وبال جاں بن گئی، سوات ودویہ ہال میں بی آئی سی پی کے چیئرپرسن ماروی میمن نے جمعہ کے روز سوات ودویہ ہال میں ہزاروں خواتین کو جمع کیا جن کو یہ کہاگیاتھا کہ ان کے بلاک کارڈ کو کھول دیاجائیگا، ہزاروں خواتین صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک ودودیہ ہال میں ان کے جلسے میں شرکت کی اس موقع پر خواتین نے بی آئی سی پی کے بلاک کارڈزبھی لائے تھے مگر کسی کابھی کارڈ نہیں کھلوایاگیا، ودودیہ ہال سے باہر متعدد خواتین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ان کو بے عزت کرنے اور سڑکوں پر خوارکرنے کے لئے بھلایاگیاتھا،
متعدد خواتین نے ہاتھوں میں بے نظیر انکم سپوٹ پروگرام اور قومی شناختی کارڈ ہاتھ میں پکڑے تھے مگر ان کی داد رسی کے لئے کوئی بھی باہر نہیں آیا،سوات ، شانگلہ اور بونیر سے تعلق رکھنے والے خواتین نے کہاکہ ان کو دوردراز علاقوں سے بلایاگیاجس پر ان کے کرائے اور خرچے ہوئے ہیں مگر ماروی میمن نے صرف سیاسی جلسہ کیااورتقریر میں صرف اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے نعرے لگوائے، بعدمیں خود تو کھانے کے لئے سرینا ہوٹل چلی گئی اور بھوکی پیاسی غریب خواتین کو سڑکوں پر چھوڑدیابعض خواتین کو بھکاریوں کے مانند تھیلوں میں چاول دے کر ٹرخرادیا اس موقع پر متعدد خواتین نے ماروی میمن اور منتظمین کے خلاف نعرہ بازی کی اور بددعائیں دی۔
371 total views, no views today


