بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی نے کہا ہے کہ انٹر اپارٹی الیکشن کے لئے ممبرسازی کی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔کارکن جنتی زیادہ ممبرسازی کریں گے انتی ہی پارٹی کو تقویت ملے گی ۔ممبرسازی کے ذریعے ہی انٹر پارٹی الیکشن میں صحیح قیادت سامنے آئے گی ۔پارٹی چیرمین عمران خان نے کارکنوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن میں وہ قیادت سامنے لائے جو کہ پارٹی اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ مخلص ہوں اور پارٹی کو بام عروج تک پہنچائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کے علاقہ وینہ میں یوسف ماما کے رہائش گاہ میں ممبرسازی تقریب سے کیا۔اس موقع پر یوسی غالیگے کے سابق صدر فصیح اللہ خان،پی ٹی آئی ویلج غالیگے کونسلر سعید خان ،اسماعیل خان کے علاوہ پارٹی کارکن کثیر تعدادمیں موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کا رکنوں کا اس وقت اولین فرائض میں سب سے اہم فریضہ ممبر سازی ہے ۔کارکن دن رات ایک کرکے ممبرسازی پر توجہ دیں ۔انٹراپارٹی الیکشن کے لئے سب سے اہم چیز ممبر سازی ہے اور اگر کارکن ائندہ انٹرا پارٹی الیکشن میں صحیح قیادت کو برسراقتدار لانا چاہتی ہے تو وہ اب سے اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کارکنوں کو ان کی خدمات اور قربانیوں کا صحیح صلہ دیاجائے گا ۔پی ٹی آئی ملک کی واحد پارٹی ہے جس میں ہر کارکن کے ساتھ انصاف اور میرٹ ہوتا ہے ۔پارٹی کارکن پارٹی کے لئے انتہائی اہم ہیں اور انشاء اللہ یہی کارکن پی ٹی آئی کو بام عروج تک پہنچائے گی ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ ہم تحصیل بریکوٹ میں ممبرسازی کررہے ہیں جہاں بھی پارٹی کارکنوں کو ممبرسازی میں کوئی مشکل پیش آتا ہو تو میرے ساتھ براہ راست رابطہ کریں ۔
616 total views, no views today


