کبل، صوبائی حکو مت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے تین بجٹ پیش کرنے کے باوجود شاہ ڈھیرئی دیولئی کھنڈر نما سڑک ممبران اسمبلی کے نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کا چندہ اکٹھا کرکے اپنی مدد آپ کے تحت مسائل حل کرنا حکومت کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے عوام برائے نام تبدیلی سے تنگ آچکے ہیں اے این پی پختون قوم کی واحد ترجمان پارٹی ہے جس نے پانچ سالہ دور اقتدار میں دہشت گردی،سیلاب اور دیگر چیلنجز کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے تاریخ رقم کردی ہے آنے والا دور اے این پی کا ہے عوام تبدیلی کے نام پر مزید دھوکہ کھائے بغیر بہتر مستقبل کے لئے سرخ جھنڈے تلے متحد رہیں ان خیالات کا اظہار ناظم یونین کونسل شاہ ڈھیرئی حیدر علی نے دیولئی شاہ ڈھیرئی روڈ کے لئے چندہ مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کالاکلے تا لانگنڑ روڈ مکمل طور پر تباہ ہوکر ٹریفک کے لئے ناقابل استعمال بن چکا ہے جس سے لا کھوں لوگ اذیت میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کے چشم پوشی اور بغض و عناد کی وجہ سے اہلیان علاقہ نے چندہ مہم کا آغاز کردیا ہے جس سے جمع ہونے والے رقم سے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کے مرمت کاکام جاری ہے جو حکومت کے ناکامی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ممبران اسمبلی علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرکے سڑک کی تعمیر پر فوری طور پر کام شروع کرائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ اے این پی پختون قوم کی واحد ترجمان پارٹی ہے جس کے قائدین وکارکنان نے جانوں کے نذرانے دے کر ملک و قوم کو تحفظ فراہم کردی ہے خصوصا اے این پی کی پانچ سالہ دور اقتدار مثالی ہے جس میں ہونے والے ترقیاتی کام موجودہ اور سابقہ تمام ادوار پر بھاری ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی کے دعویداروں کو شکست دے کر جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کردینگے۔
648 total views, no views today


