مینگورہ، صوبائی وزیر مذہبی امور و عشر و زکواۃ حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی اتحادی حکومت کم وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ، جماعت اسلامی کا مقصد ملک میں اسلام نظام کا نفاذ اور عوامی خدمت کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول ہے ،اگر وفاق سے حقوق مل گئے تو خیبر پختونخوا کے جملہ محرومیوں کا خاتمہ ہوجائیگا ، جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے افراد کبھی بھی اپنے فیصلے پر مایوس نہیں ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگلور میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جلسہ سے جماعت اسلامی حلقہ این اے 29 کے سابق امیدوار اختر علی خان ، پی کے 81 کے سابق امیدوار ریاض احمد خان ، یوسی منگلور کے امیر مولانا محمد رفیق نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر منگلور سے نومنتخب کسان کونسلر فرمان علی نے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ شنگرئی سے تعلق رکھنے والے وفد نے بھی سلطانت خان کی قیادت میں جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ، صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کار ہر آفت اور مشکل میں عوامی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت اور ممبران ہر قسم کرپشن سے پاک ہوتے ہیں انہوں نے کہ اکہ اسلامی نظام اور اسلام میں امن ، خوشحال اور انصاف ہے ہم پر بچے کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دینا چاہتے ہیں ، ان مقاصد کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دنیا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔
652 total views, no views today


