مینگورہ، روخانہ پختونخوا تعلیمی پروگرام کی بندش کے خلاف کوزہ بانڈئی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ، حکومت سے فوری طور تعلیمی پروگرام بحال کرنے کیلئے فنڈز ریلیز کرنے کا مطالبہ ، وزیر اعلیٰ کے مشیر محب اللہ خان کی جانب سے اے پی سی کو یقین دہانی ، صوبائی وزیر تعلیم عا طف خان سے ملاقات کرانے کا وعدہ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قادر پبلک سکول اینڈ کالج کوزہ بانڈئی میں روخانہ خیبر پختونخواتعلیمی پروگرام کی بند کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا ، جسمیں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما ملک ریاض احمد ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عجب خان انقلاب ، عطاء اللہ خان یوسفزئی ، تحریک انصاف کے رہنما ضلع کونسلر اکبر حسین ، اصلاحی کمیٹی کانجو کے سربراہ سید انعام الرحمن ، فضل کرم ، مسلم لیگ ن کے ضلعی کونسلر فیاض خان ، جمعیت علماء اسلام ف سے قاری جمشید ، جنرل کونسلر عبدالوکیل کانجو ، ناصر قاسمی ، تھریک تحفظ علم و تعلیم کے رہنما رحمت ساحل خان ، پی ایس ایم کے نائب صدر شمس الرحمن نے شرکت کی ، جسمیں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ روخانہ تعلیمی پروگرام جاری رکھنے اور فنڈز کی ریلیز تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، اے پی ایس میں مشیر وزیر اعلیٰ محب اللہ خان نے بھی شرکت اور شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ اے پی سی کے وفد کا بہت جلد صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان سے ملاقات کرانے کا اور اس تعلیمی پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔
592 total views, no views today


