مینگورہ، کوہستانی قوم نے تحفظ حقوق کے حصول کیلئے ملاکنڈڈویژن کی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کردیا،چودہ فروری کوجرگہ طلب،اس حوالے سے حقوق تحفظ کوہستانی قوم کے صدر حاجی گل شیر،چیئرمین ملک زرین خان،حاجی محمد نگین،حاجی رحیم اللہ اوردیگر عمائدین نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ قدرت نے کوہستانی قوم کو ہر قسم کے قیمتی وسا ئل سے مالا مال کیا ہے مگر بدقسمتی سے حکومت پالیسیاں بناتے وقت کوہستانی قوم کو یکسر نظر انداز کررہی ہے اوراس کی تمام تر پالیسیاں یکطرفہ ہوتی ہیں
جس کی وجہ سے کوہستانی قوم قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے سے محروم ہے ،انہوں نے کہاکہ جنگلات ہمارے ملکیتی آثاثے ہیں ، پاکستان بننے سے پہلے بھی ہمارے آباو اجدادیہاں آباد تھے مگر تاحال ہمیں جائز حقوق سے محروم رکھا گیاہے جو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہاکہ ہماری قوم کیساتھ ہردورمیں نامناسب سلوک اور رویہ روارکھاہے جو سراسرظلم ہے،یہاں پر چراگاہیں اپنے مال مویشی کیلئے استعمال کرتے ہیں اس لئے ان پر کاشت نہیں کرتے ہیں، اخروٹ ، لوبیا ذریعہ معاش اور زندگی بسر کرنے کیلئے کاشت کرتے ہیں ان پر بھی ٹیکس لگاکر ایک اور ظلم کیاگیا، گوجی بھی قیمتی اورہمارا ذریعہ معاش ہے اس پر بھی ٹیکس لگایاگیا ہے ، اس موقع پر حاجی محمد نگین جنرل سیکرٹری تحفظ حقوق کوہستانی قوم دیر بالا نے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کیلئے چودہ فروری کو بمقام چکدرہ ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام منتخب نمائندگان کو اکھٹا کیا جائے گا اور یجنڈے کو آگے لے جانے کیلئے طریقہ کار واضح کریں گے ، حاجی رحیم اللہ تحصیل ممبر تحصیل کلکوٹ نے کہا کہ دیر کوہستان ، سوات کوہستان ، انڈس کوہستان، چترال اور دیگر کے ساتھ حکومت کی طرف سے ظلم کا ناانصانی ہورہی ہے ،میدانی علاقے والے پہاڑی علاقے کیلئے پالیسیاں بناتے ہیں ، حکومت کی طرف سے تعلیم ، صحت ، مواصلات اور پاؤر کی مد میں اور کوہستانی قوم کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کوئی جامع پالیسی موجود نہیں بلکہ الٹا ہمارے قدرت کے دئے ہوئے وسائل پر قبضہ کیاجارہاہے جو ہم غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے جسے برداشت نہیں کریں گے اوراپنی آواز بالاایوانوں تک پہنچا ئیں گے، اس موقع پر ملک زرین خان چیئرمین تحصیل کالام نے کہاکہ ہم تمام کوہستانی قوم س ایجنڈے پر متفق ہیں اور اس کو عملی شکل دینے کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے،اس موقع پر ملک حجم خان فنانس سیکرٹری اور ملک حضرت فقیر ،ملک سیداحمد خان ضلع کوہستان اوردیگر عمائدین سوات کوہستان بھی موجود تھے ۔
383 total views, no views today


