کبل، معروف کنسلٹنٹ کمپنی اے بی ایم کی ٹیم دیولئی شاہ ڈھیرئی روڈ سروے کے لئے پہنچ گئی وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی کے فنڈز سے جاری کردہ 18کروڑ لاگت سے 8اعشاریہ 9کلومیٹر کالاکلے تا لانگنڑ روڈ پر عنقریب کام شروع ہوجائے گا عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد مزید پختہ ہوگیا ہے معیاری کاموں کے بدولت ترقی کے سفر کو جاری رکھ کر جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کردینگے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یونین کونسل دیولئی کے صدر محمد رسول خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ترقیاتی فنڈز میں خرد برد اور ناقص مٹیریل کے استعمال سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیااور کمیشن کی مد میں قومی دولت بے دریغ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا گیا پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ترقیاتی کاموں سے کمیشن کا خاتمہ کرکے معیارکو برقرار رکھتے ہوئے تبدیلی کا آغاز کردیا ہے جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی کے فنڈز سے کالاکلے تا لانگنڑ روڈ پر 18کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے 8اعشاریہ 9کلومیٹر مذکورہ سڑک کے تارکول کی چوڑائی 20فٹ جبکہ دونوں اطراف چار چار فٹ کے فٹ پاتھ بھی تعمیر ہونگے جس پر مشہور کنسلٹنٹ کمپنی ABM کی ٹیم نے باقاعدہ سروے کا آغاز کردیا ہے اور عنقریب تعمیراتی کام بھی شروع ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ عوام تسلی رکھیں اور ترقی کے شروع کردہ سفر کو جاری رکھنے کے لئے عمران خان اور ڈاکٹر امجد علی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے۔
716 total views, no views today


