بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف میں انٹر اپارٹی الیکشن کے لئے ممبرسازی کی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ تمام کارکنان ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔پی ٹی آئی کا منشور اور عمران خان کا وژن گھر گھر پہنچانے کے لیے تمام تر توانیاں بروئے کار لائیں ۔ہمیں چاہیے کہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق میں رکھ کر پارٹی کو مذید فعال اور منظم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں ۔ کارکن جنتی زیادہ ممبرسازی کریں گے انتی ہی پارٹی کو تقویت ملے گی ۔ان خیالا ت کا اؓظہار پی ٹی آئی کے رہنماء او ر جنرل کونسلر حسین خان،سابق بریکوٹ صدر خادم خان سپندا،تحصیل اقلیتی کونسلر تلک کمار ،کسان کونسلر جاوید خان،جنرل کونسلر نیاز گل ،سابق تحصیل امیدواراسد علی خان،عبدالعزیز خان نے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس ممبرسازی کے ذریعے ہی انٹر پارٹی الیکشن میں صحیح قیادت سامنے آئے گی ۔پارٹی چیرمین عمران خان نے کارکنوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن میں وہ قیادت سامنے لائے جو کہ پارٹی اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ مخلص ہوں اور پارٹی کو بام عروج تک پہنچائیں ۔۔نہوں نے کہاکہ پارٹی کا رکنوں کا اس وقت اولین فرائض میں سب سے اہم فریضہ ممبر سازی ہے ۔کارکن دن رات ایک کرکے ممبرسازی پر توجہ دیں ۔انٹراپارٹی الیکشن کے لئے سب سے اہم چیز ممبر سازی ہے اور اگر کارکن ائندہ انٹرا پارٹی الیکشن میں صحیح قیادت کو برسراقتدار لانا چاہتی ہے تو وہ اب سے اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کارکنوں کو ان کی خدمات اور قربانیوں کا صحیح صلہ دیاجائے گا ۔پی ٹی آئی ملک کی واحد پارٹی ہے جس میں ہر کارکن کے ساتھ انصاف اور میرٹ ہوتا ہے ۔پارٹی کارکن پارٹی کے لئے انتہائی اہم ہیں اور انشاء اللہ یہی کارکن پی ٹی آئی کو بام عروج تک پہنچائے گی ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ ہم تحصیل بریکوٹ میں ممبرسازی کررہے ہیں جہاں بھی پارٹی کارکنوں کو ممبرسازی میں کوئی مشکل پیش آتا ہو تو میرے ساتھ براہ راست رابطہ کریں ۔
728 total views, no views today


