سوات، ٹی ایم اے ناکام لینڈ مافیانے مینگورہ میں خوڑکے کنارے آبادی جاری رکھی ، صحافیوں کے نشاندہی ٹی ایم اے حکام نے صحافیوں کو لینڈ مافیاکو قصوروار ٹہرایا، تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں برساتی ندی کے کنارے لینڈ مافیا اور تجاوازات سرعام جاری ہے اور ندی کے درمیان ٹھیکہ داروں نے آبادیاں شروع کررکھی ہے جس پر ضلع انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے حکام نے آنکھیں بند کررکھی ہے ۔ اس سلسلے میں جب صحافیوں نے اس کی نشاندہی خبروں میں کی تو ٹی ایم اے کے بعض اہلکاروں نے لینڈ مافیااور ٹھیکہ داروں کو بتایاکہ صحافی ان لوگوں کے خلاف ہے اور باقاعدہ بعض صحافیوں کا نام لیکر ان کی نشاندہی لینڈمافیاوالوں کو کردیا۔ جبکہ باوثوق ذرائع کے مطابق لینڈ مافیااور ٹھیکہ داروں نے ٹی ایم اے حکام کو باقاعدہ رشوت دے کربرساتی نالے پر تعمیرات شروع کررکھی ہے ۔ یاد رہیں کی گذشتہ سال اور دوہزار دس میں سیلابوں نے بڑے پیمانے پر برساتی نالے پر تعمیر شدہد مکانا ت کو بہاکرلے گئے جن سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی بعد میں صوبائی حکومت نے اس پرباقاعدہ پابندی لگادی اور حکم جاری کیاکہ دریاء سوات اور برساتی نالے سے پچاس فٹ کے فاصلے پر آبادی کی جائے مگر سوات اور خصوصامینگورہ میں لینڈ مافیااور ٹھیکہ دار اس حکم کی دھجیاں سرعام اڑا رہی ہے جبکہ ذمہ دار ادارے خاموش ہے۔
706 total views, no views today


