سوات، مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی شدید قلت لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا۔مینگورہ شہر کے مختلف محلوں شاہدرہ وتکے، حیات آباد، ملوک آباد، زمردکان، قاضی بابامیں گذشتہ کئی دنوں سے پانی کی شدید قلت ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے کئی علاقوں کے مکینوں نے ٹی ایم اے سے فائر بریگیڈ کے زریعے پانی منگوانے کی درخواستیں دے رکھی ہے مگر ٹی ایم اے کے اہلکار ایک گاڑی کے حساب سے رقم مانگ رہے ہیں۔ دریں اثناء لوگوں نے دہمکی دے دی ہے کہ اگر پانی کی قلت کو دور نہیں کیاگیاتو وہ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئینگے۔اس سلسلے میں ٹی ایم احکام سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ چار اور پانچ نمبر ٹیوب ویلوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں پانی کی قلت کا سامناہے۔
712 total views, no views today
Comments


