خوازہ خیلہ، تحصیل کو نسل خوازہ خیلہ میں پا کستان مسلم لیگ ن کے دو ممبران نے نا راض گر وپ قائم کیا ۔ مطا لبات منظور ہو نے تک نا راض گروپ قائم رہے گا ۔تحصیل کو نسل خوازہ خیلہ میں صوابدیدی فنڈ پر نا ظم اور نا ئب نا ظم قابض ہے دوسرے ممبران کو حصہ نہیں دیا جا تا ہے جو نا انصافی ہے ۔ پا رٹی قائد ین اور ضلع نا ظم کو باربار آگا ہ کیا ہے مگر تسلی بخش جواب ابھی تک نہیں ملا پا رٹی کے لئے ہر قسم قر با نیاں دی ہے لیکن خصوصی فنڈ نہیں مل رہا ہے جس کیو جہ سے ہما رے یونین کونسلوں میں عوامی مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار یو نین کونسل میاندم کے تحصیل کو نسلر حمید اللہ خان اور یو نین کونسل شالپین تاروگے کے تحصیل کو نسلر افضل شیر خان نے خوازہ خیلہ پر یس کلب میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے بلد یا تی الیکشن میں مسائل کے حل کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں پر اعتما د کا اظہار کیا جس کے وجہ سے تحصیل کو نسل خوازہ خیلہ میں پی ایم ایل ن کی حکو مت عمل میںآئی اور ہم تحصیل کونسلر ان نے متفقہ طو رپر اپنے ووٹ کے زریعے تحصیل کو نسل خوازہ خیلہ کے لئے نا ظم اور نا ئب نا ظم منتخب کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل میں عام ممبران کے لئے جو فنڈ مختص ہے وہ ہمیں مل رہا ہے لیکن نا ظم اور نا ئب نا ظم کا صوابدیدی فنڈ جو 17300000روپے ہیں اس میں ہمیں علاقے میں ترقیا تی کا موں کے لئے حصہ نہیں دیا جا تا اپنا حق ما نگنے کے لئے تحصیل خوازہ خیلہ کے نا ظم اور نا ئب نا ظم کے طرف سے یہ جواب ملا کہ جب اپ کو یہ عہد ے مل جا ئیں تو یہ فنڈ اور اختیا رات بھی مل جا ئے گے اب اس پر ہما را ا ختیا ر ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پا رٹی کے مر کزی ٗ صوبا ئی ٗ ضلعی قائدین اور نا ظم اعلیٰ سوات کے سامنے بھی مسئلہ پیش کیا مگر کو ئی تسلی بخش جوا ب نہیں ملا اس وجہ سے ناراض گروپ بنانے پر مجبور ہوئے اور دوسرے ممبران کو بھی شامل ہو نے کی دعوت دیتے ہیں ہم پا کستان مسلم لیگ ن کے کا رکن ہے اور رہینگے لیکن پا رٹی کیو جہ سے خصوصی فنڈ میں حصہ نہ ملنے تک نا راض گروپ میں رہینگے۔
706 total views, no views today


